وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سیاحت کے
شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ترکی کی کمپنیوں کو مدعو کرتے ہوئے آج
کہا کہ ہندوستان میں کبھی بھی سرمایہ کاری کا ماحول اتنا اچھا نہیں تھا
جتنا آج ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ
ہند-ترکی بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے
مسٹر مودي نے کہا کہ ہندوستان نے 2022 تک پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف
رکھا ہے۔پچاس شہروں میں میٹرو ریل منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اور آئندہ چند سال
میں قابل تجدید توانائی کی کارکردگی میں اضافہ کرکے 175 گيگاواٹ کرنے کا
ہدف ہے۔